ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بھارت میں ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے، بنگلادیش نے آئی سی سی کو واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش نے آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے، حکومتی ہدایات کے باعث بھارت نہیں جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں بنگلا دیش نے آئی سی سی کو واضح جواب دیدیا ہے، بنگلادیشی بورڈ نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت نہیں جاسکتے۔

آئی سی سی کا وفد بنگلادیش کو بھارت جانے کےلیے قائل نہ کرسکا، آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان میٹنگ اختتام کو پہنچ گئی۔

ذرائع بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلہ آئی سی سی پر چھوڑتے ہیں، بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالا گیا تھا۔

آئی سی سی کے وفد میں اینڈیو اِبگریو شامل تھے جبکہ زوم لنک پر گورووسکسینا نے شرکت کی، ویزے میں تاخیرکی وجہ سے گورووسکسینا بنگلادیش نہ پہنچ سکے۔

آئی سی سی بنگلادیش کے میچوں سے متعلق حتمی فیصلہ چند دن میں سنائے گی، بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلادیش کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں