پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

محسن نقوی کی صدر بنگلادیش بورڈ سے ملاقات، آئی سی سی حکام سے میٹنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم آمد پر بی سی بی صدر امین السلام کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامرمیر بھی موجود تھے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ہوئی ہے.

May be an image of one or more people

لاہور ائرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا استقبال کیا۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین عمران خواجہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں