جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بنگلادیش میں انتخابی مہم ختم، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

چیف ایڈوائزر بنگلادیش ڈاکٹر محمد یونس نے 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کر دی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے عوام گھروں سےنکل کر ووٹ دیں عوام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں، بنگلادیش کا مستقبل تشکیل دینے کےلیے ووٹ دینا ضروری ہے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ بنگلادیش کے عوام کےلیے فیصلہ کن لمحہ آگیا ہے بنگلادیش طویل آمریت کے بعد جمہوری دور میں داخل ہو رہا ہے۔

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ بارہ فروری کو پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی۔

انتخابی مہم کے دوران تمام جماعتوں نے ملک بھر میں بڑی ریلیاں نکالیں۔

الیکشن میں پینتالیس لاکھ ستر ہزار افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ دوہزار چونتیس امیدوار میدان میں ہیں جن میں دوسو پچھہتر آزاد امیدوار شامل ہیں۔

انتخابات میں پوسٹل بیلٹس کے ذریعے ساڑھے تیرہ لاکھ ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں