جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

اگر منتخب ہوئے تو اتحادیوں کے ساتھ ملک چلانا چاہتے ہیں، طارق رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش کے عام انتخابات 2026 میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان نے ڈھاکا کے گلشن ماڈل ہائی سکول اینڈ کالج سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ بی این پی کے چیئرمین ڈھاکا 17 کی نشست سے امیدوار ہیں۔

چیئرمین طارق رحمان نے کہا کہ ان کی پارٹی ان تمام جماعتوں کے ساتھ ملک چلانے کی خواہاں ہے جنہوں نے اس تحریک میں ان کے ساتھ حصہ لیا۔

دارالحکومت میں متعدد پولنگ مراکز کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے بی این پی کے گلشن آفس کے سامنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ان لوگوں کے ساتھ ملک (کم یا زیادہ) چلانا چاہتے ہیں جن کے ساتھ ہم نے تحریک چلائی۔”

Bangladesh Elections 2026 تمام خبریں

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی تاریخی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کتنی نشستوں کے جیتنے کی توقع کرتے ہیں؟ تو طارق رحمان نے جواب دیا کہ "ہم پُرامید ہیں کہ ہم کافی حلقے جیتیں گے تاکہ ہم ملک پر اچھی طرح سے حکومت کرسکیں۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں