ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بنگلادیش میں بی این پی کی زبردست کامیابی پر امریکا کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (14 فروری 2026): امریکا نے بنگلادیش میں نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے لیے عزم ظاہر کر دیا ہے۔

بنگلادیش میں 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے میدان مار لیا ہے، الیکشن کمیشن آف بنگلا دیش کے مطابق عام انتخابات میں بی این پی نے 209 جب کہ جماعتِ اسلامی نے 68 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو بی این پی، اس کے رہنما طارق رحمان اور عوام کو جیت پر مبارک باد دی، اور ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ بنگلادیش میں نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مارکو روبیو نے لکھا کہ خطے کی خوش حالی اور سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا نومنتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

بنگلادیش کے انتخابات سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

بنگلادیش الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں پارٹی پوزیشن یوں ہے:

بی این پی: 209

جماعت اسلامی: 68

نیشنل سٹیزن پارٹی: 6

بنگلادیش خلافت مجلس: 2

اسلامی اندلون: 1

لافت مجلس اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتیں: ایک ایک نشست

آزاد امیدوار: 7

چٹاگانگ کے چند حلقوں کے نتائج عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ 59.44 فی صد ریکارڈ کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں