ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے واضح طور پر اکثریت حاصل کرلی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی این پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 299 میں سے 209 نشتیں حاصل کرلی ہیں۔

غیرمصدقہ نتائج کے مطابق طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 151 نشستیں جیت چکی ہے، طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ دونوں نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 70 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے۔ نیشنل سیٹیزن پارٹی صرف 5 نشستیں جیت سکی ہے۔

بی این پی کے سربراہ طارق رحمان کے مطابق امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، جن کیساتھ مل کر تحریک چلائی ان کیساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔

جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان نے الیکشن کمیشن پر چند حلقوں میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دینے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق 73 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

بنگلادیش الیکشن: بی این پی کو برتری، ’جماعت اسلامی نتائج ہر صورت قبول کرے گی

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائیگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں