تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ: دلچسپ ویڈیو وائرل

مضحکہ خیز ریویو کے بعد بنگلادیش کی فیلڈنگ بھی مذاق بن گئی۔

پہلے کیچ چھوڑا پھر ایک ہی گیند پر سات رنز بنوا دیئے۔ بنگلادیش کھلاڑیوں کی عجیب فیلڈنگ کے سوشل میڈیا ‏پر چرچے ہو رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلادیش فیلڈر نےسلپ پر ول ینگ کا آسان کیچ ڈراپ کیا پھر دوسرے فیلڈر نے اسی گیند ‏پر اوور تھرو پر چوکا بھی کر دیا۔

ینگ کو موقع کے ساتھ سات رنز بھی مل گئے۔ بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا ‏جارہا ہے اور یہ مناظر صارفین کے لیے گہری دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کیویز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلا دیش کی جانب سے لیا گیا ریویو سوشل میڈیا پر ‏مذاق بن گیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ جب بنگلہ دیشی بولر تسکین احمد کی کرائی گیند نے کیوی بلے باز راس ٹیلر ‏کے بیٹ پر لگی لیکن مہمان ٹیم نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریویو لے لیا۔

صاف دکھائی دے رہا تھا کہ تسکین احمد کی جانب سے پھینکی گئی گیند نے پہلے راس ٹیلر کے بلے کو چھوا ‏جس پر بنگلہ کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی لیکن فیلڈ امپائر کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر کھلاڑیوں نے ‏باہمی مشورے سے ریویو لے لیا۔

Comments

- Advertisement -