جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

بنگلادیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق عبوری سربراہ محمد یونس کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اپریل 2026 میں ہوں گے۔

چیف ایڈوائزر بنگلادیش محمد یونس نے کہا کہ الیکشن کمیشن جلد تفصیلی روڈ میپ جاری کرے گا، اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے تین نکاتی مینڈیٹ پر حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے خون کا قرض ہے کہ جرائم کے مقدمات میں پیش رفت ہو، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محمد یونس کے مطابق پارلیمان حقیقی نمائندوں پر مشتمل ہوگی، نوجوان ووٹرز کو پہلی بار موقع ملے گا، قوم نئے امیدواروں کے عزم کو پرکھے صرف جماعت یا نشان نہ دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی جماعتوں سے مخصوص وعدے لیں، بدعنوانی، اقرباپروری اور دہشت گردی کے خلاف عہد لیا جائے۔

محمد یونس نے کہا کہ انتخاب صرف پرامن ووٹنگ نہیں بلکہ نیا بنگلادیش بنانے کا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں