تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بنگلہ دیش حکومت روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے، اخراجات ہم دیں گے، ترک حکومت

انقرہ: ترک وزیر خارجہ میولود چاوش نے بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اپنے دروازے کھول کر انہیں پناہ دے، مہاجرین کے  جو بھی اخراجات ہوں گے وہ ترک حکومت ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق برما میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد پر ترک کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل اور مشاورتی کمیشن کے سربراہ کوفی عنان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تمام تر صورتحال پر بات چیت کی۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ بدھ مت قوم پرستوں کے ہاتھوں تین روز میں 3 ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا گیا اور ہزاروں گھر جلائے گئے، اقوام متحدہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرے ۔

پڑھیں: برما میں فسادات‘ 400 روہنگیا مسلم قتل

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے روہنگیا میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے، برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم روکنے کے لیے ترک حکومت نے اپنا نقطہ نظر واضح کردیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے کہا کہ روہنگیا کے بہن بھائیوں کے لیے ہم نے برما کی حکومت کو شرائط پیش کردی ہیں اگر انہیں تسلیم کیا جاتا ہے تو امداد جاری رہے گی وگرنہ ترک حکومت برما کو دی جانے والی امداد بند کرنے پر مجبور ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا یواین میں روہنگیامسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے قرارداد لانے کا اعلان

وزیرخارجہ نے بنگلہ دیش کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیں، اس ضمن میں جو بھی اخراجات آئیں گے انہیں ترک حکومت ادا کرے گی‘۔

Comments

- Advertisement -