The news is by your side.

Advertisement

بنگلہ دیش کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی کپتان محمد اللہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کی قیادت آئن مارگن کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے ، جوز بٹلر ( وکٹ کیپر)، ڈیوڈ میلان، جونی بریٹسو ، لائم لیونگسٹون ، معین علی ، کرس ووکس ، کرس جورڈن ، ٹیمل ملز شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں لٹن داس ، محمد نبی ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم ، عفیف حسین ، نورالحسن ( وکٹ کیپر) ، مہدی حسن ، شریف الاسلام ، نسیم احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اسی طرح نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، 23 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آؤٹ کیا اور مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کو سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں