ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بنگلا دیشی ٹیم کو بھارت میں خطرے سے متعلق آئی سی سی کا بڑا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں درپیش خطرے سے متعلق آئی سی سی کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کونسل نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی جگہ متبادل ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد آئی سی سی نے اپنے بیان میں ہے کہا کہ بھارت میں بنگلادیشی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات کا تفیصلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر شیڈول میں تبدیلی مناسب نہیں ہوگی۔

بنگلادیش نے آئی سی سی سے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم کرکٹ کی عالمی باڈی نے بنگلادیشی ٹیم کو ہی ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بنگلادیش کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے باہر ہوگئی،

آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی20 ورلڈکپ میں شامل کرلیا ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کریگی۔

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسکاٹ لینڈ شامل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں