انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پنڈی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا ہے۔
آئی سی سی نے پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کی جانب سے غیر معمولی حرکت کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز جب پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز قومی ٹیم کی شکست کی راہ میں مزاحم تھے اور 18 رنز کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
شکیب الحسن جنہوں نے آخری روز تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ گیند کرنے آئے تو اسٹرائیک اینڈ پر موجود محمد رضوان بیٹنگ کے لیے تیار نہ تھے جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور غصے میں گیند رضوان کی طرف پھینکی۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کی اس حرکت پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ فیلڈ امپائر بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے موقع پر ہی شکیب کو تنبیہہ کی۔
تاہم میچ کے بعد اب آئی سی سی نے شکیب الحسن کی اس حرکت کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن اس سے قبل بھی دیگر ٹیموں کے ساتھ میدان میں تنازعات اور جھگڑوں کا شکار رہے ہیں۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر پر پنڈی ٹیسٹ کے دوران ہی ان کے اپنے ملک میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں معطل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقدمہ قتل میں نامزد بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


