تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سری لنکا کی بجائے ایشیا کپ کہاں ہونے جا رہا ہے؟

سری لنکا میں ابتر معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو ملنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے سپرد کی گئی تھی لیکن جزیرہ نما ملک میں شدید معاشی و سیاسی بحران کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔

آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کے لیے ایک جانب ٹیمیں لائن اپ ہو رہی ہیں تو دوسری جانب میزبان ملک میں عدم استحکام سے ایونٹ کی میزبانی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

ممکنہ طور پر بنگلادیش کو متبال ویونیو کے طور پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور بھارت مخصوص حالات کی وجہ سے میزبانی کی دوڑ سے باہر ہیں تو متحدہ عرب امارات اور عمان میں شدید گرمی ایونٹ پر بھاری پڑ سکتی ہے۔

ایسی صورتحال میں بنگلادیش ہی تمام رکن ممالک کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت بنگلا دیش صرف ایک آپشن ہے اور اے سی سی حتمی فیصلے پر آنے سے پہلے سری لنکا کی صورتحال کا مشاہدہ کر رہا ہے متحدہ عرب امارات کے پاس اگست کے آخر اور ستمبر کے شروع میں میچوں کی میزبانی کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -