ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

شوہر کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران ماڈل کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیشی ماڈل ریسیلا بنتِ وزیر نے شوہر کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران خودکشی کرلی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بائیس سالہ نوجوان بنگلہ دیشی حسینہ نے اُس وقت خودکشی کی جب وہ اپنے شوہر کےساتھ ویڈیو چیٹ کررہی تھیں، پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا۔

ماڈل کے قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حسینہ ریسیلا بنت کو واقعے کے بعد قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

- Advertisement -

بنگلہ دیشی ماڈل ریسیلا کی خودکشی کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا، اسپتال انتظامیہ نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جس کے بعد اُن کی تدفین کردی گئی۔

گلشن پولیس اسٹیشن کے افسر ابوبکر کا کہنا ہے کہ خاتون نے ممکنہ طور پر گھریلو ناچاکی کی وجہ سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا قدم اٹھایا۔

واضح رہے ریسیلا بنتِ وزیر 2012 سے ماڈلنگ کررہی تھی اور وہ اپنی تین سالہ بیٹی کےہمراہ ساس سسر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، شادی کے بعد بھی ریسیلا نے تعلیم کو جاری رکھا اور انگلش لٹریچر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مقامی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں