اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھارت کو مداخلت نہ کرنے وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھارت کو مداخلت نہ کرنےوارننگ دے دی، سربراہان کا کہنا تھا کہ ،بی جےپی بنگلہ دیشی سیاست میں مداخلت سےباز آجائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسندحکو مت علاقائی امن کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہے ، مودی سرکار خطے میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں مصروف ہیں۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں بھارتی کٹھ پتلی وزیرِاعظم کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

بنگلہ دیش کو سیاسی بحران کے بعد اس وقت بھارت کی طرف سے مداخلت کا سامنا ہے، حال ہی میں بنگالی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور طلبہ تحریک کے سربراہان نے بی جے پی کو بنگلہ دیش میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بنگلہ دیش میں امن امان کی صورتِ حال خراب کرنا چاہتا ہے۔

عہدیداران نے مزید کہا کہ بی جے پی بنگلہ دیشی سیاست میں بڑے پیمانے پر مداخلت کر رہی ہے جس پہ خطے میں تشویش کی لہر ہے، مودی سرکار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے خطے کاامن تباہ کرنا چاہتی ہے ، آخر کب تک مودی سرکار انتہا پسندی کی سیاست کو فروغ دیتی رہے گی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں