ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

بنگلادیش میں نیا سیاسی چارٹر، ڈھاکا میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش میں نئے سیاسی چارٹر پر ڈھاکا میں جھڑپیں پھوٹ پڑی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔

پولیس اور فوج سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، گاڑیوں اور خیموں کو آگ لگادی گئی۔

نوبل انعام یافتہ عبوری وزیراعظم محمد یونس کی حکومت نے نیا چارٹر متعارف کروایا ہے جبکہ مظاہرین کا الزام ہے کہ جولائی نیشنل چارٹر عوامی خدشات دور کرنے میں ناکام ہے۔

چارٹر کا مقصد آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی اصلاحات اور آئینی تبدیلیوں کا خاکہ پیش کرنا ہے، یونس حکومت کی تیار کردہ دستاویز میں قانونی اصلاحات اور نئی قانون سازی کا لائحہ عمل شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق چارٹر کی تیاری نیشنل کنسینس کمیشن نے کی ہے جبکہ تمام بڑی جماعتوں سے مشاورت کی گئی، شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے چارٹر پر دستخط سے انکار کردیا۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت بی این پی اور 8 اتحادی جماعتوں نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جماعت اسلامی بنگلادیش نے ابھی تک چارٹر ابھی تک دستخط کا فیصلہ نہیں کیا جبکہ نئی طلبہ جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے چارٹر سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عبوری وزیراعظم محمد یونس نے عام انتخابات فروری میں رمضان سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں