تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ڈھاکہ: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں ایک جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق پولیس میر پور کے پاس کلیان پور کے ایک رہائشی علاقے میں تلاشی کی کارروائی کر رہی تھی اس دوران ان پر بم سے حملہ کیاگیا،پولیس کا شدت پسندوں کے ساتھ 1 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں نو شدت پسند ہلاک ہوگئے.

پولیس سرابرہ کا کہنا ہے کہ جن شدت پسندوں نے ڈھاکہ میں حال ہی گلشن علاقے میں حملہ کیا تھا تقریبا اسی نوعیت کے یہ شدت پسند بھی تھے،ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کس گروپ سے ہے لیکن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے.

*بنگلہ دیش میں ہندو پنڈت قتل

ڈھاکہ میں اس وقت ہر جانب سکیورٹی کا سخت سیکورٹی ہے اور کل شام سے ہی مختلف جگہوں پر بم کو ناکارہ بنانے والے دستے ہوٹلوں اور بعض کمرشل عمارتوں میں تلاشی مہم میں لگے ہیں.

*ڈھاکہ: بلاگر کے قتل میں ملوث 5 افراد عدالت میں پیش

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں میں کئی سیکولر رائٹرز، بلاگرز اور بعض مذہبی شخصیات پر بہیمانہ حملے ہوئے ہیں.

*ڈھاکہ ریسٹورینٹ حملہ، 20 غیرملکی سمیت حملہ آور 6 دہشت گرد بھی ہلاک

واضح رہے کہ رواں ماہ ڈھاکہ کے ایک پاش کیفے میں شدت پسندوں کے حملے میں 20 افرد ہلاک ہوئے تھے جس میں بیشتر بیرونی ممالک کے لوگ تھے.

Comments

- Advertisement -