تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

بنگلادیش نے پاکستان کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا، آئی سی سی رینکنگ میں بنگلادیش ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آگئی جب کہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کو گزشتہ روز پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے بنگلا دیش رینکنگ میں معمولی برتری سے آگے نکل گئی۔

بابر اعظم کی ٹیم جولائی 2021 میں انگلینڈ کے خلاف اپنی آخری ون ڈے سیریز 3-0 سے ہاری تھی اس کے بعد سے انہوں نے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے اس کے برعکس بنگلہ دیش ون ڈے فارمیٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

بنگال ٹائیگرز نے زمبابوے کو وائٹ واش کرتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا (2-1) اور افغانستان (2-1) کو شکست دے کر لگاتار چار ون ڈے سیریز جیتی ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو پہلی بار اسی کی سرزمین پر میں 2-1 سے شکست دی اور رینکنگ میں ایک ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آگئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ 93 ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہے اور اس وقت آسٹریلیا کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے اور اس کے پاس سیریز کے بقیہ دو میچ جیت کر چھٹے نمبر پر پہنچنے کا موقع ہے۔

Comments