اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم، میچز ری شیڈیول

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوگئے، آج بی پی ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان رات گئے معاملات طے پا گئے جس کے بعد میچز کو ری شیڈیول کردیا گیا اور آج میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل ملتوی ہونے والے میچز آج کھیلے جائیں گے جبکہ 16 جنوری کو ہونے والے میچز 17 اور 17 جنوری کو ہونے والے میچز 18 جنوری کو ہوں گے جبکہ 19 جنوری کا ایلیمینیٹر اور کوالیفائر ون میچ اب 20 جنوری کو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق بی سی بی نے بی پی ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کے ٹکٹس شائقین کو ری فنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فنانس کمیٹی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

بی سی بی کے مطابق 16 جنوری کے میچز کے خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں