تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اور اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا جائے گا۔

نظم الحسن نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، سیکیورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی ایڈوائز درست نہیں ملی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سیریز کے لیے نہیں آئی تو آئی سی سی کے پاس جائیں گے، احسان مانی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جواب موصول ہونے کے بعد ردعمل دیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے جمعرات کو اپنا موقف واضح کردیا تھا، پی سی بی نے 2 ٹیسٹ میچز سے کم سیریز قبول کرنے سے منع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، لیکن بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔

Comments

- Advertisement -