جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کے خلاف کل کانپور میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہ طویل فارمیٹ میں آخری بار اپنے وطن کی نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

شکیب الحسن نے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کے دو فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جب کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلا دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے اور انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ہر چیز کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ میں بنگلا دیش جا سکوں، اگر ایسا نہیں ہوا تو کانپور میں بھارت کے خلاف میچ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا آخری میچ ہو گا۔

37 سالہ شکیب الحسن نے کہا کہ گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا گیا میچ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 70 ٹیسٹ میچز میں 4600 رنز بنائے ہیں اور 242 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن نے شیخ حسینہ واجد کی جماعت جوائن کرنے کے بعد رواں سال جنوری میں ہونے والے الیکشن میں عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔

تاہم شیخ حسینہ واجد حکومت کے زوال کے بعد اب وہ رکن پارلیمنٹ بھی نہیں رہے جب کہ ان پر قتل کا ایک مقدمہ بھی درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں