جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بنگلادیش کی نومنتخب حکومت کی حلف برداری، پاک بھارت وزرائے اعظم کو دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (15 فروری 2026): بنگلادیش کے نومنتخب وزیر اعظم اور کابینہ ارکان 17 فروری کو حلف اٹھائیں گے۔

بنگلا دیش میں نو منتخب وزیر اعظم اور کابینہ سترہ فروری کو حلف اٹھائے گی، چیف الیکشن کمشنر کابینہ ارکان سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کے لیے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے پاک بھارت وزرائے اعظم سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت دی ہے۔

میجر جنرل ضیاء الرحمان اور خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی جماعت بی این پی نے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ طارق رحمان آج شام جماعت اسلامی کے امیر اور متوقع لیڈر آف دی اپوزیشن ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر جائیں گے۔ اس کے بعد طارق رحمان این سی پی کے سربراہ ناہید اسلام کے رہائش گاہ پر بھی ملاقات کریں گے۔

بنگلادیش میں بی این پی کی زبردست کامیابی پر امریکا کا رد عمل

روئٹرز کے مطابق بنگلادیش کے نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی ترجیحات میں معیشت کی بہتری، امن و امان کا قیام اور بہتر طرزِ حکمرانی شامل ہیں۔ میڈیا بریفنگ میں انھوں نے کہا ہمیں نہایت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کی معیشت کو سنبھالنا ہے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے فیصلہ کن دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے اور تقریباً دو دہائیوں بعد دوبارہ اقتدار میں آئی۔ جمعہ کو سامنے آنے والے اس بھاری مینڈیٹ سے قبل کئی ماہ تک سیاسی اور معاشی بے یقینی جاری رہی، جو 2024 میں جنریشن زی کی قیادت میں ہونے والی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں