منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

امن عامہ پہلی ترجیح، خواتین کی ترقی پر بھرپور توجہ دیں گے: بنگلادیش کے ممکنہ وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور بنگلادیش کے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔

بنگلہ دیش کے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود کو محفوظ تصور کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

طارق رحمان نے خواتین کے حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ہماری جماعت ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

علاوہ ازیں، بی این پی کے سربراہ نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں میں شریک ہوں اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

بنگلادیش الیکشن: بی این پی کو برتری، ’جماعت اسلامی نتائج ہر صورت قبول کرے گی‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں