جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش کے ہونیوالے وزیراعظم کی جماعت اسلامی کے امیر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائد طارق رحمان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق امیرجماعت اسلامی بنگلادیش کی جانب سے طارق رحمان کی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور مشترکہ اہداف پر تفصیلی گفتگو کی۔

طارق رحمان نیشنل سیٹزن پارٹی کے سربراہ ناہید اسلام سے بھی ملیں گے، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائد تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان اور کابینہ سترہ فروری کو حلف اٹھائے گی۔

ملک میں عام انتخابات 2026 میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

چیئرمین طارق رحمان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ان تمام جماعتوں کے ساتھ ملک چلانے کی خواہاں ہے جنھوں نے اس تحریک میں ان کے ساتھ حصہ لیا۔

دارالحکومت میں متعدد پولنگ مراکز کا دورہ کرنے کے بعد انھوں نے بی این پی کے گلشن آفس کے سامنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ان لوگوں کے ساتھ ملک چلانا چاہتے ہیں جن کے ساتھ ہم نے تحریک چلائی۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں