The news is by your side.

بنگلادیش انڈر19 نے پاکستان کیخلاف سیریز جیت لی

ملتان: تیسرے ون ڈے میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

ملتان میں کھیلے گئے پاکستان انڈر 19 بمقابلہ بنگلا دیش انڈر 19 میچ میں مہمان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

تین میچوں کی سیریز 1-2 سے بنگلہ دیش نے جیت لی۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو 221 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلا دیش کی جانب سے عاشق الرحمٰن نے 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ احرار امین نے 52 رنز بنائے اور پرویز جبون نے 57 رنز ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد زیشان اور عرفات منہاس نے2،2 جبکہ محمد اسماعیل نے 1 کھلاڑی آوٹ کیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش انڈر19 ٹی20 سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ملتان اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں