تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف

ڈھاکہ: تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بڑا اسکور نہ کرنے دیا۔

بنگلا دیشی کے بیٹرز وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے، تاہم عفیف حسین کے 36 اور نور الحسن کے 22 اور مہدی حسن کے برق رفتار 30 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے بھی اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ٹیم کو کم اسکور پر روکنےکی کوشش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

کپتان بابر اعظم ، شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف، شعیب ملک ، حسن علی، حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر

بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمداللہ، عفیف حسین، نورالحسن، شریف السلام، تسکین احمد، امین السلام ، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان۔

ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلےگئے بارہ میں سےدس میچز پاکستان نے اپنے نام کررکھے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری 2020 کے بعد دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔

یاد رہے کہ رواں سال بنگلا دیش اپنی سرزمین پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریزہراچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -