جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

40 سال بعد ماں سے ملنے والی بنگلادیشی خاتون کے کیس میں عدالتی فیصلہ آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (12 فروری 2026): لاہور ہائیکورٹ نے بنگلادیش جانے والی بزرگ خاتون رضیہ بی بی کو آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کو بجھوا دی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق خاتون کی درخواست پر 15 دنوں میں فیصلہ کیا جائے، عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس احمد ندیم ارشد نے کی۔

خاتون کی جانب سے علی چنگیزی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، وکیل نے کہا رضیہ بی بی چالیس سال قبل بنگلادیش سے اغوا ہوکر کراچی لائی گی، بزرگ خاتون کا سوشل میڈیا کے ذریعے والدین سے رابطہ ہوا، جب وہ بنگلا دیش میں اپنے خاندان سے ملنے کے لیے جانے لگی تو ایف آئی اے نے ان کو آف لوڈ کر دیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ ایف آئی اے نے خاتون کو ویزہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر آف لوڈ کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آف لوڈ کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ ساتھ والدہ سے ملنے بنگلادیش جانے کی اجازت دی جائے، اور درخواست گزار کا نقصان پورا کرنے کا حکم دیا جائے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں