The news is by your side.

Advertisement

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور: بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ویمنز کرکٹ سیریز 26 اگتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا، مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا مینز ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کراچی میں شیڈول ہے، ٹی ٹوینٹی سیریز پانچ سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ہوگی، ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں