site
stats
کھیل

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ، 4 گیندوں پر 92 رنز

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک میچ میں باؤلر نے 4 گیندوں پر 92 رنز دے کر کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں کھیلے جانے والے  میچ میں لال ماتیا کلب اور ایگزیم کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاماتیا نے 14 اوورز میں 88 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں آنے والی ٹیم کی بیٹنگ شروع ہوئی تو لال ماتیا کی جانب سے پہلا اوور سوجن محمود نے کروایا اور غلط امپائرنگ کے خلاف احتجاج کیا غلط باؤلنگ کروائی۔

سوجن نے چار گیندوں پر 12 رنز دیے جبکہ 13 وائیڈ اور 15 نوبالز کروائیں جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور فتح اپنے نام کی۔ لال ماتیا کے باؤلر نے پہلے ہی اوور کی نوبالز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالف ٹیم نے 65 رنز بنائے جبکہ صرف 4 گیندوں پر 92 رنز دے دیے۔

لال ماتیا کے سیکریٹری عدنان رحمان نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط امپائرنگ کے باعث اس طرح کی باؤلنگ کروائی اور مخالف ٹیم کو آسانی سے جیتنے دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس میچ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ٹیموں کے مینجرز کو طلب کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top