تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ڈھاکا: بنگلا دیش کی عدالت نے 26افراد کو سزائے موت سنادی

ڈھاکا:بنگلا دیش کی عدالت نے 26 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے 26افراد کو موت کی سزا سنادی، 26 افراد کو 7افراد کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی جبکہ اس مقدمے میں ملوث مزید نو افراد کو سات سے لے کر سترہ برس تک کی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

ان تمام افراد کو اغوا اور قتل کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

سزائے موت پانے والوں میں سریع الحرکت دستے’ آر اے بی‘ کے کمانڈر طارق سید بھی شامل ہیں۔ طارق کے داماد وزیراعظم شیخ حسینہ کی کابینہ کے رکن ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2014 میں حکمران جماعت عوامی لیگ کے ایک با اثر سیاستدان نے ایک ادارے کے ذریعے سات سیاسی مخالفین کو قتل کروایا تھا۔

Comments

- Advertisement -