اسلام آباد : پاکستان و بنگلادیش کے درمیان اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے اہم معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت بنگلادیش کے طلبا پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان و بنگلادیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی اہم معاہدہ طے پاگیا، حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بنگلادیش کے طلباء پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں 500 بنگلادیشی طلباء کو مختلف شہروں میں پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ طلباء کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے، داخلوں کے لیے بنگلادیشی طلباء کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا، جو چٹا کانگ، ڈھاکا اور راج شاہی میں ایچ ای سی کے تحت منعقد کیے گئے تھے۔
یہ اسکالرشپ پروگرام علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں : ’ہونہار اسکالر شپ پروگرام‘ میں شامل ہونے کا آسان طریقہ
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


