بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (6 فروری 2026): آئی سی سی کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے پر بنگلہ دیش بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

بھارت میں بنگلہ دیش کے خلاف بڑھتے مظاہروں اور مستفیض الرحمان کو سیاسی بنیادوں پر آئی پی ایل سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی سے اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش بورڈ کے خدشات دور کرنے کے بجائے اس کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو میگا ایونٹ میں شامل کر لیا ہے۔
آئی سی سی کے اس غیر منصفانہ فیصلے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے دوران اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کر رہا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے تین ٹیموں پر مشتمل ’’اوڈومو بنگلہ دیش ٹی 20 کپ‘‘ کے نام سے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع کیا ہے، جس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو بورڈ نے باضابطہ ٹی ٹوئنٹی کا درجہ دیا ہے اور اس میں مجموعی طور پر 2.5 کروڑ ٹکا کی انعامی رقم اور میچ فیس شامل ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں خاص طور پر ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تھے اور آئی سی سی کے فیصلے کی وجہ سے میگا ایونٹ کھیلنے سے محروم ہو گئے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں Dhumketu XI، Durbar XI اور Duronto XI ہیں، جن کی قیادت بالترتیب لٹن داس، نجمُ الحسین شانٹو اور اکبر علی کر رہے ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن بنیاد پر کھیلا جائیے گا۔ پہلے مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک مرتبہ کھیلیں گی۔ جس کے گروپ میچ 5، 6 اور 7 فروری کو ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

اس مرحلے کے اختتام پر ٹاپ کی 2 ٹیمیں 9 فروری کو فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتا ہے! سابق بھارتی کرکٹر کی بڑی پیشگوئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں