مسقط: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاپوانیوگنی کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ کوالیفائی میچ میں شکست کے بعد بنگال ٹائیگرز کے لئے آج کا میچ ‘ ڈو اینڈ ڈائی’ تھا، جسے بہترین انداز میں جیت کر وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر بارہ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
آج کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے نویں میچ میں بنگلا دیش نے پاپوانیوگنی کو 84رنز سے روند ڈالا، پاپوانیوگنی182رنزکےتعاقب میں 97رنزپرڈھیر ہوگئی اور یوں پاپوانیوگنی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سفرتمام ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا ‘سپر 12 ‘ مرحلے میں پہنچ گیا
ہدف کے تعاقب میں پاپوانیوگنی کے9 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی نہ جاسکے، کپلن ڈوریگا46 اور چیڈسوپر11رنزبناسکے، بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نےتباہ کن بولنگ کرکے4وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلےکھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر181رنز بنائے،کپتان محمداللہ نے50،شکیب الحسن 46 رنزکی اننگز کھیلی، پاپوانیوگنی کی جانب سے موریا،اسدوالااورڈامین نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
گذشتہ روز سری لنکا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔