ڈھاکا: بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس گزشتہ روز قوم سے الوداعی خطاب کے دوران اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 85 سالہ نوبیل امن انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج عبوری حکومت مستعفی ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت، آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کی جو مشق شروع ہوئی ہے، اسے جاری رہنا چاہئے۔
واضح رہے کہ محمد یونس اگست 2024ء میں خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس لوٹے تھے اور اقتدار سنبھالا تھا۔
ان کی یہ واپسی اس وقت ہوئی تھی جب سابقہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی سخت گیر حکومت کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔
جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان پارلیمنٹ کا سرکاری گاڑیاں اور مراعات نہ لینے کا اعلان
یونس کا اُس دن کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ عظیم آزادی کا دن تھا، کیا ہی خوشی کا دن تھا، دنیا بھر میں بنگلا دیشیوں نے خوشی منائی، ہمارے نوجوانوں نے ملک کو ایک عفریت کی گرفت سے آزاد کرایا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


