تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما میرقسیم کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما میرقسیم کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سرندرا کمار سنہا کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے میر قسیم علی کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹریبونل نے انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں میر قسیم کو موت کی سزا سنائی تھی، میر قسیم نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔


 مزید پڑھیں : بنگلہ دیش :جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت سنادی گئی


یاد رہے کہ رہنما جماعت اسلامی میر قسیم علی کو دو نومبر دو ہزار چودہ کو سزائے موت سنائی گئی تھی ، ان پر انیس سو اکہتر کو پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے قتل اور اغواء سمیت دس مقدمات قائم کئے گئے تھے۔


 مزید پڑھیں : بنگلہ دیش : جماعت اسلامی رہنماؤں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم


واضح رہے کہ متنازعہ جنگی جرائم ٹریبیونل متعدد رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزامات میں موت کی سزا دے چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -