تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

ڈھاکہ : بھارتی نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نکلیں، مودی سے دوستی سے نبھاتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی  پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مودی کے بعد  بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے،  ڈھاکا نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے وزیرخارجہ نے کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے سارک کانفرنس کے اجلاس میں شرکت سے انکار ایسے وقت میں کیا، جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کسی بھی وقت ملتوی کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سارک کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔


مزید پڑھیں : بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار


اس سے قبل بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحد پار دہشت گردی کے سبب سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے، ممکن ہے کچھ اور ممالک بھی کانفرنس میں شرکت نہ کریں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی بیان کے مطابق حکومت نے سارک کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے حملوں اور بیرونی مداخلت کے سبب موجودہ حالات میں اسلام آباد میں ہونے والی 19ویں سارک کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔

Comments

- Advertisement -