تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی‌ ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس کو رہا کردیا

اسلام آباد ِ: پولیس نے بنی گالہ کے باہر سے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ کورنگ روڈ پر پولیس نے دوبارہ شیلنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بنی گالہ کے باہر سے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کو گرفتار کرکے گھسیٹتے ہوئے لے گئی عندلیب عباس دیگر کارکنوں کے ساتھ بنی گالہ کی جانب کی کوشش کررہی تھیں لیکن تھوڑی دیر بعد انکو رہا کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی خواتین پولیس کی حراست میں نہیں، صرف کارکنان زیرِ حراست میں ہیں۔

بنی گالہ کے باہر پولیس کی شیلنگ ایک بار پھر شروع

کورنگ روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ، بنی گالہ کے باہر قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں پہنچا دی گئی اور متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

andleeb-post-1

بنی گالہ کے باہر کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، پولیس اور کارکنان کی آنکھ مچولی  جاری ہے ، ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس سے کئی کارکنان زخمی بھی ہوئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کا حکومت کے خلاف احتجاج ، پولیس کا دھاوا

دوسری جانب بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان حکومت کے خلاف اور گرفتاریوں کے احتجاج کررہے تھے اور حکومت مخالف نعرے بازی کررہے تھے کہ پولیس نے دوبارہ دھاوا بول دیا ، کارکنان کو پکڑ کر گھسٹتے ہوئے گرفتار کر کے لے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں ہارون آباد پل سے رکاوٹوں کو ہٹاکر اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس برہان انٹرچینج پر آمنے سامنے آگئے تھے، جہاں پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔


مزید پڑھیں : تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل گرفتار


یاد رہے گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کے رکن عارف علوی اور رہنما عمران اسماعیل کو بھی بنی گالہ جانے سے روکنے کی کوشش میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو وین میں ڈال کر تھانہ سیکریٹرٹ منتقل کردیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : کوئی طاقت 2 نومبر اسلام آباد کے احتجاج کو نہیں روک سکتی، عمران‌ خان


اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کو بھی بنی گالہ جاتے ہوئے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے شدید مزاحمت کی اور گاڑی سے اتر کر بیریئر ہٹانے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے بالآخر انہیں بنی گالہ جانے دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت 2 نومبر اسلام آباد کے احتجاج کو نہیں روک سکتی، 2 نومبر کو تاریخی اور فیصلہ کن اجتماع ہوگا۔


مزید پڑھیں : بدھ 2 نومبر کو اسلام آباد بند کردیں گے،عمران خان


عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو 2 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے لاک ڈاؤن کرنا شروع کردیں،دھرنا وزیر اعظم کے استعفیٰ تک جاری رہے گا،کوئی ہمارے پُرامن احتجاج کے سامنے نہ آئے ورنہ نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا۔

Comments

- Advertisement -