جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

غلطی سے پیسے بھیجنے کا فراڈ! تمام بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کےلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

دھوکے بازوں کی جعلسازی سے کس طرح خود کو اور اپنے پیسوں کو محفوظ رکھا جائے، اسٹیٹ بینک نے اس سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔

آج کل شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق ایک فرآڈ بہت عام ہے کہ کوئی شخص آپ کو کال کرکے کہتا ہے غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دیے ہیں، مذکورہ شخص اپنی مجبوری بتاکر یا دھونس دھمکی دے کر وہ پیسے جو دیے ہی نہیں ہوتے اسکی واپسی کا تقاضہ کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلطی سے پیسے بھیجنے کے دھوکے سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل کالز پر فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ویڈیو جاری کردی

پاکستان کے مرکزی بینک نے صارفین کی آگاہی کےلیے مزید بتایا کہ دھوکے باز افراد اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جعلساز افراد آپ پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ رقم واپس کریں، شہری اس سلسلے میں بالکل بھی دھوکہ نہ کھائیں! یہ آپ کے پیسے چرانے کا ایک حربہ ہے۔

اس دھوکہ دہی سے بچنے کےلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طریقہ کار بھی جاری کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ایسی صورت میں سب سے پہلے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن چیک کریں اور پھر پی ٹی اے کو 080025625 پر اطلاع دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں