جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

اے ٹی ایم کارڈ رکھنے والے صارفین کےلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

بینک اے ٹی ایم رکھنے والے حضرات موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پیسے نکال سکتے ہیں مگر یہ سہولت بھارتی شہریوں کو فراہم کی گئی ہے۔

بھارت میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشین سے متعلق نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے بعد ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت نہیں رہے گی، عام طور پر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب صارف صرف اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے نقد رقم نکال سکتے ہیں۔

پرانے وقتوں کی طرح اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے کے لیے صارفین کو اب ڈیبٹ یا اے ٹی ایم کارڈ کی چنداں ضرورت نہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی ہے۔

اپنے موبائل فون سے اے ٹی ایم سے رقم کیسے نکالیں؟
صارفین کی سہولت کے لیے، ان اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے جن کے ذریعے صارفین موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکال سکتے ہیں:

مزید پڑھیں:اے ٹی ایم میں پیسے پھنس جائیں تو کیا کریں؟

پہلا مرحلہ: سب سے پہلے، قریبی اے ٹی ایم پر تشریف لے جائیں۔

دوسرا مرحلہ: اے ٹی ایم اسکرین پر کیو آر کیش یا اسکینر کے لیبل والے آپشن کو تلاش کریں۔

تیسرا مرحلہ: اپنے موبائل فون پر کسی بھی UPI ایپ کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی شہری دکھائے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔

چوتھا مرحلہ: اشارہ سامنے آنے پر وہ رقم درج کریں جسے آپ نکالنا چاہتے ہیں۔

پانچواں مرحلہ: صارف کو اپنا UPI پن درج کرنا ہوگا، وہی پن جو آپ UPI ادائیگی کرتے وقت استعمال کرتے ہیں۔

چھٹا مرحلہ: آخر میں، اے ٹی ایم سے اپنی نقد رقم حاصل کریں۔

اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس ! نان فائلرز کے لیے بڑی خبر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں