منگل, جون 16, 2026
اشتہار

بینکوں میں تعطیل کا اعلان!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 فروری 2026) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر کے بینکوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس تعطیل میں بینک کھلیں گے، لیکن پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

یکم رمضان المبارک کو ہر سال کی طرح نصاب رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹس سے زکٰوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

اس لیے تمام سرکاری اور نجی بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم، بینکوں/DFIs/MFBs کے تمام ملازمین بینک کی چھٹی کے دن دفتر میں حاضر ہوں گے، اسے عام کام کے دن کے طور پر پیش کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں