پاکستان میں بینک ڈپازٹس میں ریکارڈز اضافے کے بعد بلندترین سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2026 تک بینک ڈپازٹس ماہانہ 2.50 فیصد اور سالانہ 18.60 فیصد اضافہ ہوا اور ڈپازٹس 37 ہزار 505 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔
دسمبر 2025 میں بینک ڈپازٹس 37 ہزار 430 ارب روپے کی بلند سطح تھی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 919 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارچ 26 تک ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 5879 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2025 سے بینک ڈپازٹس میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، 2025 سے پہلے اے ڈی آر سے متعلق ٹیکس کی وجہ سے ڈپازٹس متاثر ہوئے تھے جب کہ سال 2026 میں ڈپازٹس کی شرح نمو 10 سے 15 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


