تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

شادی کی انگھوٹی ڈھونڈنے بینک ملازم کوڑے دان میں کود گیا

امریکا میں بینک ملازم شادی کی انگوٹھی ڈھونڈنے کے لیے کچرے سے بھرے ڈبے میں کود پڑا۔

یہ واقعہ ریاست نارتھ ڈکوٹا کے شہر بسمارک میں پیش آیا جہاں مقامی بینک میں کام کرنے والی ‏خاتون ٹرینا برنس کی انگوٹھی کھو گئی۔

خاتون کے مطابق وہ کام سے گھر لوٹ رہی تھی کہ انہیں اندازہ ہوا کہ انگلی میں شادی کی ‏انگوٹھی نہیں ہے، اس خیال کے ساتھ کہ شاید گھر میں ہی رہ گئی ہو وہ گھر روانہ ہو گئیں۔

Watch: Bank employees climb into dumpster to search for wedding ring -  UPI.com

گھر میں تلاش کی تو انگوٹھی نہیں ملی اور وہ 32 سال پرانی شادی کی یادگار کے کھونے پر افسردہ ‏ہو گئیں۔ اگلے روز بینک گئیں تو ملازمین سے کہا کہ ان کی کھوئی ہوئی انگھوٹی کی تلاش کریں ‏جس پر ساتھیوں نے اردگرد ڈھونڈا شروع کیا لیکن نہیں ملی۔

ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ ہو سکتا ہے صفائی کے دوران انگھوٹی کچرے میں شامل ہو گئی اور ‏اسے کوڑے دان میں پھینک دیا ہو، یہ بات سن کر کچھ ساتھی کوڑا کرکٹ میں تلاش کے لیے پہنچ ‏گئے۔

ایک ساتھی نے چھلانگ لگائی اور کچرے کے ڈبے میں کود گیا لیکن بھرپور کوششوں کے باوجود ‏انگوٹھی نہیں ملی، افسردہ خاتون جب اگلے دن آفس آئی تو انہیں خیال آیا کہ پارکنگ لاٹ میں ‏شاید انگوٹھی گری تھی اور تلاش کے بعد اسے اپنی یادگار انگوٹھی مل گئی۔

Comments

- Advertisement -