تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یو اے ای میں بینکنگ سیکٹر کا اہم اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر بینکنگ سیکٹر میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق نئے اسلامی سال کے آغاز پر اتوار 23 اگست کو تمام بینکنگ سیکٹر میں چھٹی ہو گی اور پیر 24 اگست کو معمول کے تحت امور انجام دیے جائیں گے۔

نجی کمپنیوں نے نئے اسلامی (ہجری) سال کے آغاز یکم محرم الحرام کے موقع پر 23 اگست بروز اتوار تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

وزارت انسانی وسائل اورامارتائزیشن کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ یکم محرم الحرام کو تمام نجی کمپنیوں میں تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل حکومت کے محکمہ برائے انسانی وسائل نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں نے سرکاری سطح پر اتوار کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا اور بتایا کہ 24 اگست بروز پیر سے دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نجی اور سرکاری اداروں کی تعطیلات کا کلینڈر پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی سال کا آغاز چاند نظر آنے پر ہوتا ہے، ہر اسلامی مہینے کے ایام 29 یا 30 ہوتے ہیں، اگر 29 دن ہوں اور چاند نظر آجائے تو نئے مہینے کا آغاز ہوجاتا ہے جبکہ تیس کے بعد خود بہ خود ہی نئے مہینے کا آغاز ہوجاتا ہے۔

ہجری کلینڈر کیا ہے؟

یاد رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم سے کیا جاتا ہے ، ہجری کلینڈر کا آغاز پیغمبر اسلام ﷺ کی مدینہ ہجرت سے شروع ہوا۔ پہلی محرم کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ یہ عالم اسلام کے دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمر بن خطابؓ کا یومِ شہادت بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -