تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی میں بینک منیجر کا فلمی انداز میں قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک منیجر کو فلمی انداز میں قتل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق بینک منیجر کو قتل کرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی خدیجہ مارکیٹ میں پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول برانچ منیجر بینک کے باہر سگریٹ پی رہا تھا کہ ایک ملزم موٹرسائیکل سے اتر کر چلتا ہوا آیا، ملزم نے گارڈ کو اسلحہ سے ڈرایا جس پر گارڈ ڈر کر اندر بھاگ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے منیجر کو گولی ماری جس پر منیجر بھاگا تو ملزم نے پیچھا کرکے بینک منیجر پر 3 مزید گولیاں ماریں اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

بینک منیجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ملزم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک منیجر کے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، مقتول کا آبائی تعلق پشاور سے تھا، لواحقین نے ابتدائی طور پر مقدمہ میں 3 ملزمان کو نامزد کیا ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی غیاث، نعیم اور بلال نامی شخص سے دشمنی تھی۔

Comments

- Advertisement -