منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کیا 28 فروری کو بینک کھلے رہیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 فروری 2026): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے 28 فروری بروز ہفتہ تمام کمرشل بینکوں کو برانچز کھلی رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیکس دہندگان کو حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی اوور دی کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کیلیے تمام کمرشل بینکوں کی برانچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ 28 فروری 2026 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اعلامیے میں کہا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹمز کلیکشن کرنے والی برانچز کو ہدایت کی کہ وہ 28 فروری 2026 کو اپنی متعلقہ برانچز اس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نیفٹ کے ذریعے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ مکمل کرنے کیلیے ضرورت ہو۔

مزید کہا گیا کہ بینک اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ان کے آن لائن ادائیگی کے ذرائع جیسے کہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بلا تعطل دستیاب رہیں تاکہ حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں آسانی ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں