فلمی سین حقیقی بن گیا، پولیس نے بینک لوٹنے والے ڈکیٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، مسلح شخص لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہو گیا۔
یورپی ملک جیورجیا میں مسلح شخص نے بینک میں موجود درجنوں افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں ڈالر کیش کا مطالبہ کیا۔نقاب پوش مسلح شخص نے بینک ڈکیتی کے دوران وہاں موجود عملے اور صارفین کو یرغمال بنا لیا۔
https://twitter.com/Atlantide4world/status/1318919503972044801?s=20
فوجی یونیفارم میں ملبوس شخص باآسانی ہینڈگرینیڈ اور مشین گن کے ساتھ بینک میں داخل ہوا اور دروازے بند کر کے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا۔
ڈاکو نے 5 لاکھ ڈالر اور فرار کے لیے گاڑی کا مطالبہ کیا، پولیس اور حکام کے ڈاکو کے ساتھ بات چیت کے کئی دور ہوئے جس کے بعد مسلح شخص کے مطالبات مان لیے گئے۔
Another video footage from security cameras. #Zugdidi pic.twitter.com/w35vzkrnZY
— Visioner (@visionergeo) October 22, 2020
حکام نے ڈاکو کو ڈالرز اور گاڑی فراہم کی اور وہ باآسانی علاقے سے فرار ہوگیا، رات گئے مسلح شخص نے 3 مغویوں کو جنگل میں چھوڑا اور پھر غائب ہوگیا۔
وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔