منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

پشاور میں بینک ڈکیتی، فائرنگ سے منیجر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک منیجر جاں بحق جب ‏کہ کیشئر زخمی ہوگیا۔

سی سی پی او احسن عباس کے مطابق چمکنی کےعلاقے میں واقع خیبر بینک میں 4 ڈاکو داخل ‏ہوئے اور رقم لوٹ لی۔

فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نےگارڈ سےاسلحہ چھینا اور اسی اثناء میں بینک الارم بجنے پر ڈاکوؤں نے ‏مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک منیجر اور کیشئر کو گولی لگی، بینک ‏منیجر جاں بحق ہو اور کیشئرزخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سیکورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے، واقعے کی ‏چھان بین شروع کر دی گئی اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں