کراچی : رمضان المبارک 2026 میں بینکوں کے متوقع اوقات کار سامنے آگئے ، یہ اوقات رمضان کے پورے مہینے کے دوران نافذ رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں رمضان المبارک 2026 کے دوران تمام سرکاری اور نجی بینکوں کے کام کے اوقات کم کر دیے جائیں گے۔
رمضان المبارک کا آغاز پاکستان میں جمعرات، 19 فروری یا جمعہ، 20 فروری 2026 کو متوقع ہے، جو چاند نظر آنے پر منحصر ہوگا۔
اگر شعبان 29 دن کا ہو تو رمضان 19 فروری سے شروع ہوگا، اور اگر شعبان 30 دن کا ہو تو 20 فروری سے۔
چاند دیکھنے کے لئے اجلاس 18 فروری کی شام کو منعقد کیا جائے گا۔
بینک کے دفتری اوقات
پیر تا جمعرات: صبح 09:00 بجے تا 03:00 بجے
جمعہ: صبح 09:00 بجے تا 12:30 بجے
عوامی لین دین کے اوقات
پیر تا جمعرات: صبح 09:00 بجے تا 02:00 بجے
جمعہ: صبح 09:00 بجے تا 12:30 بجے
یہ اوقات رمضان کے پورے مہینے کے دوران نافذ رہیں گے تاکہ ملازمین اور صارفین کے روزہ رکھنے کے شیڈول کے مطابق سہولت فراہم کی جا سکے۔
رمضان کے اختتام کے بعد بینکوں کے اوقات دوبارہ پہلے جیسے معمول کے مطابق ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


