کراچی: بینکنگ کورٹ کراچی نے حاجی عبدالرزاق مرحوم اور دیگر کے خلاف میاں منشا اور اورایم سی بی کے ڈائریکٹرز کی جانب سے دائرکردہ جعلی مقدمہ خارج کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بینکنگ کورٹ کراچی کے جج ارشد نور خان نے میاں منشا و دیگر ایم سی بی ڈائریکٹرز کی درخواست خارج کرتے ہوئے قراردیا کہ براہ راست شکایات میں لگائے گئے الزامات درست ثابت نہیں ہوئے۔
عدالت نےکہا کہ ایک کروڑقرض سے متعلق رقم وہی ہے جو ایم سی بی ڈائریکٹرز نے نجکاری کے وقت استعمال کی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ اس رقم کو استعمال کرکے ایم سی بی کے شیئرز خریدے گئے تھے اور نیب پہلے ہی اس کی انکوائری کررہا ہے۔
میاں منشا نے حاجی عبدالرزاق مرحوم پر دبئی میں بھی مقدمات کئے تھے۔ دبئی کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی ان مقدمات کو خارج کرکے ایم سی بی پرہرجانہ کیا تھا۔
پاکستان میں بینکنگ کورٹس پہلے ہی دو جعلی مقدمات میں حاجی عبدالرزاق کو باعزت بری کرچکی ہیں۔