تازہ ترین

بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2022 کو نئے مالی سال کے موقع پر بینک تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک یکم جولائی 2022 بروز جمعہ کو لین دین کے لیے بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کو تمام بینکس اپنے اکاؤنٹس کلوز کرسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکس یکم جولائی کو بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -